29 اکتوبر، 2024، 10:24 AM

حزب اللہ کے ساتھ جنگ، 90 صہیونی فوجی ہلاک، 750 زخمی، اعداد و شمار جاری

حزب اللہ کے ساتھ جنگ، 90 صہیونی فوجی ہلاک، 750 زخمی، اعداد و شمار جاری

حزب اللہ نے کہا ہے کہ لبنان پر جارحیت کے بعد اب تک مجموعی طور پر 90 صہیونی فوجی ہلاک اور 750 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے لبنان پر جارحیت کے بعد صہیونی فوج کو ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک صہیونی فوج کے 90 سپاہی ہلاک اور 750 زخمی ہوگئے ہیں۔

اس دوران صہیونی فوج کے 38 مرکاوا ٹینک، 4 بلڈوزر، ایک بکتر بند گاڑی، 3 ہرمس 450 ڈرون اور ایک ہرمس 900 ڈرون طیارہ تباہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم نے حال ہی میں مجاہدین نے جنوبی لبنان سے صہیونی قصبے الخیام پر دو میزائل حملے کیے ہیں جس میں ایک مرکاوا ٹینک تباہ اور اس میں سوار فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ پیر کی صبح سے اب تک لبنان سے مقبوضہ علاقوں پر 150 سے زائد میزائل داغے گئے ہیں۔

حزب اللہ نے بھی صہیونی فوج کے خلاف 30 حملے کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں میزائل، ڈرون طیارے اور مارٹر گولے استعمال کیے گئے۔

News ID 1927767

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha