مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور صہیونی حکومت کے درمیان جاری جنگ میں صہیونی حکومت نے تہران سمیت مختلف شہروں میں عوامی املاک اور فوجی مقامات پر حملے کئے جن میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے علاوہ متعدد بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔
اسی دوران عوام کے بھرپور تعاون سے ملک بھر میں کئی خودفروختہ عناصر، خائن اور جاسوس گرفتار کیے جا چکے ہیں، اور متعدد تخریبی منصوبے، جاسوسی کے آلات اور ساز و سامان ضبط کیے گئے ہیں۔
تہران، صہیونی حملے میں دو شہید اور چار زخمی
پیر کی دوپہر جنوبی تہران میں واقع ایک فوجی مرکز کو صہیونی ریاست نے نشانہ بنایا۔ سپاہ سیدالشہداء (ع) کے ترجمان نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو افراد شہید اور آٹھ زخمی ہوئے، جن میں سے چار کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا، جبکہ باقی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
تبریز کے نواح میں 3 حملے
صوبہ مشرقی آذربائجان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی حکومت نے پیر کی صبح تبریز کے اطراف میں حملہ کیا۔ حملوں کے بعد ایرانی دفاعی نظام نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو بھگا دیا۔
اہواز میں 7 خوزستانی شہداء کی تدفین
گذشتہ روز صہیونی حملوں میں شہید ہونے والے سات افراد کی نماز جنازہ اور تدفین کی تقریب خوزستان کے شہر اہواز میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سرکاری حکام، شہداء کے اہل خانہ اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
شہداء کی فہرست میں چار فوجیوں کے علاوہ تین عام شہری بھی شامل ہیں۔
رباط کریم میں دشمن کا ڈرون تباہ، فضائی دفاعی نظام بروقت متحرک
آج دوپہر کے وقت تہران کے نواحی علاقے رباط کریم میں ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے بارے میں مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ دشمن کے ایک چھوٹے ڈرون کو فضائی دفاعی نظام کی بروقت کارروائی کے ذریعے تباہ کرنے کی آواز تھی۔
رباط کریم کے ڈپٹی کمشنر رضا آقاعلیخانی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ یہ ڈرون شہرک آبشناسان کے اطراف، غیر رہائشی علاقے میں کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
انھوں نے مزید وضاحت کی کہ اس واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
اراک اور خرم آباد میں اسرائیلی ڈرون ہرمس سرنگوں
ایران کے صوبہ مرکزی کی فضائی حدود میں صہیونی حکومت کا ایک بغیر پائلٹ والا اور حملہ آور ڈرون "ہرمس" ایرانی فضائی دفاعی نظام کا نشانہ بن گیا۔ یہ ڈرون میزائل حملہ کرنے سے قبل ہی شناخت اور تباہ کر دیا گیا۔
دوسری جانب، سپاہ حضرت ابوالفضل (ع) لرستان کے شعبۂ اطلاعات نے اعلان کیا کہ پیر کو ایک اور جدید صہیونی ڈرون "ہرمس" خرمآباد کے آسمان میں ایرانی فضائی دفاع کے ذریعے کامیابی سے مار گرایا گیا۔
آپ کا تبصرہ