مہر خبررساں ایجنسی، صوبائی نمائندوں کی خبریں: گذشتہ ہفتے جمعہ کی صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت اور ملک کے بعض صوبوں میں فوجی کمانڈروں، ایٹمی سائنسدانوں اور متعدد عام لوگوں کی شہادتوں کے بعد، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے آپریشن وعدہ صادق 3 کے چند مرحلوں کے ذریعے اسرائیل پر میزائل اور ڈڑونز حملے کیے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ملک کے بعض صوبوں میں دشمن کے اہداف کو تباہ کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی دفاعی افواج کی شاندار کارکردگی مشاہدے میں آئی ہے۔
نیز عوام کےبروقت تعاون اور شراکت سے ملک کے صوبوں میں بہت سے وطن فروشوں، غداروں اور جاسوسوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور جاسوسی اور تخریب کاری کی کارروائیوں کے بہت سے آلات دریافت اور ضبط کیے گئے ہیں۔
ایران کے صوبہ البرز میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 28 افراد شہید ہوگئے ہیں
امیر حسین دانش کہن نے غاصب اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں البرز میں 28 عام شہریوں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ان 28 افراد میں سے ایک خاتون تھی جو تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی نشریات کی عمارت پر غاصب اسرائیلی حکومت کے حملوں میں شہید ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کے بے گناہ لوگوں کا قتل اسرائیلی حکومت کی درندگی کو ظاہر کرتا ہے۔
صوبہ البرز کے شہداء فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے تاکید کی: ایرانی قوم نے اسلامی انقلاب کی فتح کی پوری تاریخ میں بارہا یہ ثابت کیا ہے کہ وہ دشمن کے مطالبات کے سامنے کبھی بھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
دانش کہن نے کہا: اس بنا پر غاصب حکومت کو یہ بھی جان لینا چاہیے کہ اس نے جو طریقہ اختیار کیا ہے اس کا اسلامی ایرانی قوم کے فولادی ارادوں پر کوئی اثر نہیں ہوگااور وہ انقلاب کے نظریات کے تحفظ کے لیے ثابت قدم رہیں گے۔
دشمن کے تباہ شدہ خودکش ڈرونز کی تصاویر
دشمن کے ان ڈرونز کو صوبہ قم کے (شہید فراشاہی اور شہید مصطفی خمینی) امام علی علیہ السلام سیکورٹی یونٹ کے بہادر اہلکاروں نے شناخت کر کے مار گرایا ہے۔
قم میں صیہونی حکومت کی جانب سے آج(21 جون) صبح ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی تفصیلات
21 جون 2025ء بروز ہفتہ صبح 3 بجکر 5 منٹ پر صوبے اور پورے ملک کے میڈیا پر افسوسناک خبر نشر ہوئی۔
اس بار صیہونی حکومت نے قم کے سالاریہ نامی محلے میں موجود ایک 5 منزلہ مکان کو دہشت گردانہ حملے میں نشانہ بنایا اور عمارت کی چوتھی منزل کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔
گورنر قم کے نائب پولیٹیکل اور سیکورٹی آفیسر مرتضی حیدری کے مطابق یہ دہشت گردانہ حملہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں داخلی دشمن ملوث تھے۔
صیہونی حکومت کے اس دہشت گردانہ اور مجرمانہ واقعے میں ایک انیس سالہ نوجوان سمیت دو افراد شہید ہو گئے۔ اس حملے میں چار افراد کو معمولی چوٹیں بھی آئیں جن کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔
قم کےنائب گورنر نے صیہونی حکومت جاسوس اوع کرائے کے قاتلوں اور ایجنٹوں کو خبردار کیا: ان لوگوں کو شناخت کر کے پکڑیں گے اور سخت ترین سزا دی جائے گی۔
پبلک سیکورٹی پولیس کے سربراہ کرنل نور علی نے بھی قم میں صیہونی حکومت کے کرائے کے قاتلوں اور ایجنٹوں کی شناخت اور ان سے نمٹنے کے حوالے سے کہا ko گرفتار افراد میں سے 8 کو فساد فی الارض اور میڈیا پر جارح حکومت کے حق میں پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں شناخت کرکے گرفتار کیا گیا۔ بعض لوگوں کو صوبے کے حساس علاقوں کی تصاویر لیتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔
قم میں 19 سالہ جوان کی اسرائیلی ڈڑون حملے میں شہادت ہوئی
قم میں ایک عمارت پر ڈرون حملے میں ایک 19 سالہ نوجوان شہید ہو گیا۔ قم کے سلاریہ نامی محلے میں واقع ایک عمارت کو ہفتہ کی صبح تقریباً ساڑھے تین بجے پراجیکٹائل اور ڈرون نے نشانہ بنایا۔
واقعے کی تفصیلات کے بارے میں فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔
قم کی ایمرجنسی سروسز اور دیگر امدادی اور قانون نافذ کرنے والے دستے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
صوبہ یزد میں موساد کا جاسوس گرفتار
علی باقر پور نے آج صبح صوبہ یزد کے چیف جسٹس کی پریس کانفرنس کے موقع پر کہا: صوبہ یزد میں موساد سے منسلک ایک غیر مقامی جاسوس کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس جاسوس نے موساد کو صوبے سے باہر کے حساس مراکز کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں جن میں بعض مراکز کے دفاعی نظام کے نقاط بھی شامل تھے جنہیں حالیہ واقعات میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
خرم آباد میں 5 محافظین وطن کی شہادت
پاسداران انقلاب ابوالفضل (ع) لرستان کے تعلقات عامہ کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے: ہم لرستان کے معززین کو مطلع کرتے ہیں کہ خرم آباد میں سفاک اور خونخوار صیہونی حکومت کے حملوں میں ہمارے پانچ پیارے جوان صبح کے وقت شہید ہو گئے۔
صوبہ گیلان میں دیسی ساختہ بم پکڑا گیا
گیلان میں قدس فورس کے تعلقات عامہ کے دفتر نے اعلان کیا: گھر وں میں تیار کردہ دستہ بموں کی ایک کھیپ جو صیہونی حکومت کے کرائے کے قاتلوں نے صوبے میں وسیع پیمانے پر تخریب کاری کے لیے تیار کی تھی، پاسداران گمنام امام زمانہ نے دریافت کر کے قبضے میں لے لی، جس کی وجہ سے صوبے کے شہروں کو تخریب کاری کی کارروائیوں سے محفوظ کیا گیا۔
ایران کے شہر دذفول میں 2فوجی جوانوں کی شہادت
دذفول گورنر کے اعلان کے مطابق، IRGC کے لیفٹیننٹ کرنل علی حیدری اور رضا کار مہدی صفدری کے مطابق دذفول کے یان دووں جوانوں نے غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں میں اپنے وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
صیہونی حکومت نے اصفہان کے متعدد مقامات پر حملہ کیا؛ ریفائنریمرکز محفوظ ہے
اکبر صالحی نے ہفتے کی صبح صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت نے آج (21 جون)علی الصبح اصفہان، لنجان، مبارکہ اور شہرضا کے شہروں کے بعض علاقوں میں حملے کیے، اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، ان حملوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، لیکنبعض مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔
اصفہان میں سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نائب سربراہ نے علاقے میں سفید دھوئیں کے بارے میں کہا کہ پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہےاور ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہمیں علاقے میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اصفہان ریفائنری پر حملے کے بارے میں مہر کے سوال کے جواب میں، انہوں نے واضح کیا: اصفہان ریفائنری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
اصفہان ایئر ڈیفنس کا دشمن لڑاکا طیارے سے تصادم
آج صبح، ایک اسرائیلی لڑاکا طیارہ اصفہان کے آسمان پر گھس آیا، لیکن اصفہان ایئر ڈیفنس نے اسے درست اور تیز رفتاری سے نشانہ بنایا اور اس کے حملے کو ناکام کیا۔
ایران کے مشرقی آذربایجان کے ایک تعلیمی مرکز پر اسرائیلی حملے
مشرقی آذربائیجان پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 48 تک پہنچ گئی ہے۔ مجید فرشی نے کہا: آج ہم نے اپنے وطن عزیز ایران پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے کے آٹھویں روز کا مشاہدہ کیا لیکن تبریز کے غیور عوام نے آج صوبے میں ایک طوفانی اور پرجوش احتجاجی مارچ کا مظاہرہ کیا۔
صیہونی رژیم کا ہوویہ میں ایمرجنسی مرکز پر حملہ
صیہونی رژیم نے اپنی جارحیت کے سلسلے میں آج ہویہ کے علاقے میں واقع ایمرجنسی 115 (پایگاه اورژانس) پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں مرکز مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ یہ مرکز مزاراتِ شہدا ہویہ کے قریب واقع تھا۔
تفصیلات کے مطابق، دشمن کے وحشیانہ اور بزدلانہ حملے کے باوجود کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام عملہ محفوظ رہا۔
مزید برآں، آج ہی اہواز، ماہشہر اور دزفول شہروں میں بھی دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن کے بارے میں تفصیلات جاری کی جا رہی ہیں۔
مقامی حکام اور شہریوں نے اس حملے کو انسانیت اور طبی خدمات پر حملہ قرار دیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صیہونی جارحیت پر فوری ردعمل ظاہر کرے۔
تبریز میں فضائی دفاعی نظام فعال، صیہونی ڈرون حملے ناکام
ہفتہ کی شب تقریباً 8 بج کر 6 منٹ پر صیہونی دشمن کے ریز پرندے (چھوٹے ڈرونز) نے تبریز کی فضاؤں میں دراندازی کی کوشش کی۔ تاہم ایران کے دلیر اور بہادر فضائی دفاعی دستوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کے حملے کو پسپا کر دیا۔
ایئر ڈیفنس فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث دشمن کے یہ حملے ناکام بنائے گئے اور علاقے میں صورتحال قابو میں ہے۔
نفت شہر سومار پر صیہونی حملہ؛ 5 ایرانی فوجی شہید، 9 زخمی
صیہونی رژیم نے آج سہ پہر ایران کے سرحدی علاقے نفت شہر سومار کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایران کی فوج کے 5 جوان شہید اور 9 زخمی ہو گئے۔
قصر شیرین کے قائم مقام گورنر، محمد شفیعی کے مطابق یہ حملہ آج تقریباً 4 بجے کیا گیا اور دو مسلسل مرحلوں میں انجام پایا۔ حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے تمام افراد ایران کی فوج کے اہلکار تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور علاقے میں ہنگامی صورت حال نافذ ہے۔
مقامی حکام اور عوام نے اس حملے کو بزدلانہ صیہونی جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانیت دشمن اقدامات پر اسرائیل کا محاسبہ کیا جائے۔
اصفہان میں فضائی دفاعی نظام فعال، صیہونی ڈرونز کا مقابلہ جاری
اس وقت اصفہان کا فضائی دفاعی نظام صیہونی رژیم کے بھیجے گئے ریز پرندوں (چھوٹے ڈرونز) اور میزائل حملوں کے خلاف متحرک اور فعال ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اہواز میں بھی فضائی دفاعی نیٹ ورک فعال ہے اور دشمن کی کسی بھی حرکت پر فوری ردعمل دے رہا ہے۔
ایرانی فضائی دفاعی فورسز ملک بھر میں صیہونی دشمن کے حملوں کے جواب میں تیار اور چوکنا ہیں، تاکہ ملک کی فضائی حدود کا ہر قیمت پر دفاع کیا جا سکے۔
لواسان میں فضائی دفاعی نظام فعال، علاقے میں مکمل سکون و اطمینان
دشمن کے ممکنہ فضائی حملوں سے نمٹنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے لواسان کے علاقے میں فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا ہے۔
یہ اقدام سیکیورٹی تدابیر کے تحت کیا گیا ہے تاکہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بروقت اور مؤثر جواب دیا جا سکے اور شہریوں کی جان و مال کو محفوظ رکھا جائے۔
"مہر نیوز" کے مطابق، لواسان میں مکمل امن و سکون کی فضا قائم ہے اور علاقے میں کوئی غیر معمولی صورتحال نہیں پائی جاتی۔
تبریز میں صیہونی رژیم کا چھٹا ڈرون تباہ
سپاہ عاشورا کے تعلقات عامہ کے مطابق، صیہونی رژیم کے چھٹے ڈرون کو آج اذانِ مغرب کے وقت آذربایجان شرقی کے دلیر فضائی دفاعی دستوں نے کامیابی کے ساتھ مار گرایا۔
یہ ڈرون کودک کُش صیہونی رژیم کا تھا جسے تبریز کی فضاؤں میں تباہ کیا گیا۔
اب تک دشمن کے کئی حملے ایرانی فضائی دفاع کی بروقت کارروائی کے باعث ناکام بنائے جا چکے ہیں۔
بندرعباس اور بندر لنگہ میں فضائی دفاعی نظام فعال، دشمن کی حرکتوں کا بھرپور جواب
چند لمحے قبل بندرعباس شہر کے فضائی دفاعی نظام نے فضاؤں میں مشکوک سرگرمیوں پر ردعمل دیتے ہوئے فائرنگ کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق، بندر لنگہ میں بھی فضائی دفاعی نظام فعال ہو چکا ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی صیہونی رژیم نے بندرعباس کی فضاؤں میں ڈرونز کے ذریعے بدامنی پھیلانے کی کوشش کی تھی، جو ایرانی فضائی دفاع کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے ناکام بنا دی گئی تھی۔
قم میں خالی فوجی اڈے پر میزائل حملہ؛ ایک شخص زخمی
ہفتہ کی شب تقریباً 9 بج کر 20 منٹ پر قم - اراک شاہراہ کے قریب واقع ایک خالی فوجی اڈے پر صیہونی رژیم کے میزائل حملے کی اطلاع ملی ہے۔
قم کی گورنری نے اس حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا گیا ہے کہ واقعے کی مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
مرتضی میرحیدری، ترجمان اسٹاف برائے بحران مینجمنٹ قم کے مطابق، اس حملے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حملے کے بعد قم - اراک شاہراہ پر ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے اور نقل و حرکت میں کوئی خلل نہیں آیا۔
مقامی حکام نے اس حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے حوصلے بلند ہیں اور صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔
شیراز میں فضائی دفاعی نظام فعال، صیہونی ڈرونز کے خلاف کارروائی جاری
شیراز کے مختلف علاقوں میں فضائی دفاعی نظام کو متحرک کر دیا گیا ہے اور ایرانی دفاعی فورسز صیہونی رژیم کے دشمنانہ ہدفوں اور ہوائی جہازوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔
اب تک شہر میں کوئی دھماکہ یا تباہی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور جاری صورتحال کو ہوائی لڑائی قرار دیا جا رہا ہے۔
ایرانی فضائی دفاعی دستے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے حملوں کو روکنے میں مصروف ہیں۔
نوٹ: یہ اب تک کی خبر ہے اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں لہٰذا نئی معلومات کیلئے صفحہ ریفریش کریں
آپ کا تبصرہ