21 جون، 2025، 7:04 PM

ایران تنہا نہیں؛ کاظمین میں صیہونی جارحیت کے خلاف وسیع مظاہرے+ ویڈیو

ایران تنہا نہیں؛ کاظمین میں صیہونی جارحیت کے خلاف وسیع مظاہرے+ ویڈیو

عراق کے مقدس شہر کاظمین میں ہزاروں افراد نے صہیونی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی خبر رساں ادارے "الاعلام" کے حوالے سے نقل کیا ہے عراق کے عوام نے ایک بار پھر اسرائیلی مظالم اور ایران پر صیہونی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کاظمین میں عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے صہیونی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے اور فلسطین و ایران کی حمایت میں پُرجوش انداز میں اظہارِ یکجہتی کیا۔

ذرائع کے مطابق، کاظمین میں امامین جوادین (علیہما السلام) کے حرم کے قریب وسیع تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور ایران کے خلاف دشمن صیہونی رژیم کی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ شب بھی بغداد میں بڑی تعداد میں عراقی عوام نے صیہونی رژیم کے خلاف اور ایران کے حق میں بھرپور احتجاج کیا تھا۔

عراقی عوام کے ان مظاہروں سے واضح پیغام دیا گیا کہ ایران صیہونی جارحیت کے خلاف تنہا نہیں، اور امت مسلمہ بالخصوص عراقی عوام ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

News ID 1933730

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha