6 نومبر، 2023، 10:34 AM

ایران اور بھارت کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران اور بھارت کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

امیر عبداللہیان نے جے شنکر کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے فلسطین میں جاری صہیونی مظالم پر ایران کی تشویش کا اظہار کیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماوں نے باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ خطے کی صورتحال مخصوصا غزہ میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر عبداللہیان نے کہا کہ خطے اور عالمی ممالک غزہ میں جاری جنگ کو فوری طور پر روکنے اور امدادی اشیاء کی ترسیل ممکن بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اسرائیل غزہ میں سویلین کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے صہیونی حکومت کو لگام دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی وجہ سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے اور کشیدگی کا دائرہ پھیل کر خطے کے دوسرے ممالک تک سرایت کرسکتی ہے۔

عبداللہیان نے مزید کہا کہ ایران اور بھارت کو چابہار میں جاری منصوبوں اور دیگر اقتصادی کاموں کی رفتار میں مزید لانا چاہئے۔

اس موقع پر بھارتی وزیرخارجہ نے کہا کہ غزہ میں جاری انسانی بحران نہایت تشویش ناک ہے۔ بھارت خطے کی صورتحال کا نزدیک سے مشاہدہ کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ایران کی طرف خطے میں امن کے لئے پیش کردہ پیشکش پر تعاون اور آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔

News ID 1919846

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha