مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ سے دو میزائل فائر کیے جانے کے بعد مقبوضہ فلسطین کے ساحلی شہر اشدود میں خطرے کے سائرن بج گئے۔
ذرائع ابلاغ میں بتایا ہے کہ غزہ سے داغے گئے میزائلوں کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جو اشدود کی سمت فائر کیے گئے۔ واقعے کے بعد ساحلی شہر میں خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہوگئی اور شہری محفوظ مقامات کی طرف دوڑنے لگے۔
صہیونی چینل 12 کے مطابق فوجی ذرائع کا دعوی ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے فائر کیے گئے میزائلوں میں سے ایک کو فضا ہی میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا، تاہم دوسرے میزائل کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں۔
07:28 - 2025/09/22
آپ کا تبصرہ