13 دسمبر، 2023، 9:58 AM

اسرائیلی فوج کی رسوائی میں اضافہ، فرینڈلی فائر میں مزید 13 صہیونی ہلاک

اسرائیلی فوج کی رسوائی میں اضافہ، فرینڈلی فائر میں مزید 13 صہیونی ہلاک

طوفان الاقصی کے بعد حملوں میں اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے درجنوں صہیونیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خبر دی ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ میں اسرائیلی فوجیوں کی رسوائی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ 

تازہ ترین واقعے میں اسرائیلی فورسز نے حملہ کرکے 13 صہیونیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ طوفان الاقصی کے بعد مقاومتی تنظیموں کے اچانک ہونے والے حملوں نے صہیونی فوج کو حواس باختہ کردیا ہے۔

روزنامہ ہارٹز کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ کے اطراف میں ایک گھر پر حملہ کرکے 13 اسرائیلیوں کو اس خوف سے ہلاک کردیا کہ حماس کے ہاتھوں یرغمال نہ ہوجائیں۔

اخبار کے مطابق صہیونیوں کو اسرائیلی فوج نے عمدا اور جان بوجھ کر قتل کیا ہے۔

دوسری جانب ایک اسرائیلی نامہ نگار نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو ہونے والے نقصانات حکومت کے اعداد وشمار سے تین گنا زیادہ ہیں۔

ایریل شمعون نے کہا کہ نتن یاہو حکومت کیوں جنگ میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کی حقیقی تعداد بتانے سے گریز کررہی ہےَ؟

News ID 1920549

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha