13 دسمبر، 2023، 10:17 AM

اسرائیل کا ہدف فلسطینیوں اور فلسطین کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے، پاکستان

اسرائیل کا ہدف فلسطینیوں اور فلسطین کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے، پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ممکن بنا نے کے لیے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا اسرائیل کا ہدف فلسطینیوں اور فلسطین کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں غزہ میں فوری جنگ بندی ممکن بنا نے کے لیے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا اسرائیل کا ہدف فلسطینیوں اور فلسطین کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اب تک 25 ہزار ٹن بارود غزہ پر برساچکا ہے، ہیروشیما اور ناگا ساکی پر جو ایٹم بم گرائے گئے اتنا بارود غزہ پربرسایاگیا۔

منیر اکرم نے مزیدکہا کہ اگر لوگوں کو آزادی اور عزت کا حق نہ دیا جائے، ذلت کا سامنا کرنے پر مجبور کیا جائے، کھلی جیل میں رکھا جائے جہاں انہیں جانوروں کی طرح مار دیا جائے تو وہ یقینی طورپر غصے میں آئیں گے اور ایسا ہی سلوک کریں گے جیسا ان کے ساتھ کیا گیا ہو۔

News ID 1920557

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha