22 دسمبر، 2023، 12:21 PM

جرائم پیشہ صہیونی حکومت تاریخی رسوائی کا شکار ہے، ایرانی وزیر خارجہ

جرائم پیشہ صہیونی حکومت تاریخی رسوائی کا شکار ہے، ایرانی وزیر خارجہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ترجمان وزارت خارجہ نے صہیونی حکومت کے مظالم کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت غزہ میں جنگی جنایات کا ارتکاب کرنے کی وجہ سے تاریخی رسوائی کا سامنا کررہی ہے۔

ایکس کے صفحے پر ترجمان نے لکھا ہے کہ غاصب صہیونی فورسز نے غزہ میں ایک رہائشی قصبے کو مکمل منہدم کردیا ہے۔ 

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ صہیونی حکومت دنیا کو اپنا وحشیانہ چہرہ دکھارہی ہے۔ 

صہیونی حکومت کے ساتھ دنیا میں انسانی حقوق کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے امریکہ اور اس کے مغربی حواریوں کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

News ID 1920763

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha