23 مارچ، 2024، 9:17 PM

غزہ: الشفا ہسپتال پر صیہونی حملے جاری، 170 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ: الشفا ہسپتال پر صیہونی حملے جاری، 170 سے زائد فلسطینی شہید

فلسطینی ذرائع نے غزہ شہر کے شفا ہسپتال پر صیہونیوں کے وحشیانہ حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کے الشفا ہسپتال پر حملے کے آغاز سے اب تک اس ہسپتال کے اندر 170 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

قابض صہیونی فوج کے ترجمان نے شفا ہسپتال پر حملے کے دوران تقریباً 800 فلسطینیوں کی گرفتاری کا بھی اعلان کیا۔

یاد رہے کہ غاصب صیہونی فوج  پچھلے چھے دنوں سے شفا ہسپتال کو محاصرے میں ڈال کر نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر وحشیانہ حملوں کا مسلسل ارتکاب کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں نہتے فلسطینیوں کی مزید شہادتیں واقع ہو رہی ہیں۔ جب کہ عالمی برادری اس خون کی ہولی پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

News ID 1922785

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha