23 مارچ، 2024، 3:23 PM

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل رفح کراسنگ کے دورے پر مصر پہنچ گئے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل رفح کراسنگ کے دورے پر مصر پہنچ گئے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل رفح کراسنگ کی صورت حال کا جائزہ لینے مصر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے غزہ کی پٹی میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی درخواست کا اعادہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس مصر سے رفح بارڈر کراسنگ کا دورہ کرنے کے مقصد سے ہفتے کو العریش ہوائی اڈے پر پہنچے۔

رپورٹ کے مطابق گوٹیرس کے دورہ مصر کا مقصد انسانی بنیاد پر غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کی درخواست کو دہرانا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل رفح کراسنگ کے مصری جانب امدادی کارکنوں سے ملاقات کریں گے جہاں 15 لاکھ فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب صیہونی حکومت نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح پر بڑے پیمانے پر زمینی حملہ کرنے کے اپنے فیصلے پر زور دیا ہے جب کہ اس رجیم کو ظالمانہ فیصلے سے روکنے کی بین الاقوامی کوششیں بے نتیجہ رہیں۔ 

اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ماہ رمضان کے دوران سیز فائر اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا  کہ وہ ماہ رمضان کے دوران غزہ میں جنگ کے جاری رہنے سے صدمے میں ہیں۔

News ID 1922782

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha