22 مارچ، 2024، 6:16 AM

شام سے غیر ملکی افواج کا فوری طور پر انخلاء کیا جائے، ایران

شام سے غیر ملکی افواج کا فوری طور پر انخلاء کیا جائے، ایران

اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے شامی حکومت کی دعوت کے بغیر ملک میں داخل ہونے والی غیر ملکی افواج کے انخلاء کا مطالبہ دوبارہ دہرایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں شام اور مشرق وسطی کی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں تیرہ سال پہلے حالات خراب ہوئے تھے۔ شامی عوام آج بھی اس بحران کے نتائج بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض ممالک نے شامی بحران کا حل فوجی اور جنگ کے ذریعے نکالنے کی کوشش کی اور دہشت گردوں اور علیحدگی پسندوں کی حمایت کرتے ہوئے شام کو کئی حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش کی۔ جب اپنے مذموم اہداف میں ناکام ہوئے تو پابندیوں سہارا لیا۔

ایروانی نے کہا کہ شامی مسئلے کا حل فوجی نہیں ہے بلکہ سیاسی اور سفارتی کوششوں کے ذریعے شامی عوام کی مشکلات کا حل نکالا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے شامی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کرنا ہوگا۔

انہوں نے ایران کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت کی درخواست کے بغیر ملک میں داخل ہونے والی غیر قوتوں کو فوری طور پر شام سے انخلاء کرنا ہوگا۔ امریکی فوج نے شام پر قبضہ کررکھا ہے۔

ایرانی نمائندے نے دہشت گرد گروہوں کے خلاف کاروائی کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی دہشت گردی کے خلاف کاروائیوں میں وقفہ کیا جاتا ہے، دہشت گرد عناصر اس سے فائدہ لیتے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے دوران سویلین کی حفاظت کو یقینی بنانے پر بھی تاکید کی۔

News ID 1922750

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha