مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق رائٹرز نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کے بعد امریکی وزیرخارجہ تل ابیب کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق انٹونی بلینکن تل ابیب کے بعد رام اللہ اور عرب امارات بھی جائیں گے۔ حماس کی جانب سے طوفان الاقصی آپریشن کے بعد یہ امریکی وزیرخارجہ کا تیسرا دورہ ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں بلینکن کے دورے کے بارے میں کہا گیا ہے۔
امریکی اعلی حکام کے مطابق بلینکن ایک خودمختار فلسطین کی تشکیل کے حوالے سے گفتگو کریں گے جبکہ دبئی میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والی کانفرنس ماحولیات کانفرنس میں بھی وہ شرکت کریں گے۔
دوسری جانب صہیونی کابینہ نے جنگ بندی میں توسیع کے بعد مزید 50 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
اسرائیل ٹائمز کے مطابق صہیونی کابینہ نے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 50 فلسطینی خواتین کو آزاد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ