22 جون، 2022، 11:14 PM

غاصب صہیونی حکومت کا امریکہ کے ساتھ مل کر آپریشنل اسٹریٹجک اجلاس بلانے کا فیصلہ

غاصب صہیونی حکومت کا امریکہ کے ساتھ مل کر آپریشنل اسٹریٹجک اجلاس بلانے کا فیصلہ

غاصب اسرائیلی فوج نے امریکی سینئر جرنیلوں کی موجودگی میں مشترکہ آپریشنل اسٹریٹجک اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی فوج نے منگل کو اسرائیل کے اعلیٰ فوجی افسران اور امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے سینئر جرنیلوں کی موجودگی میں ایک آپریشنل اسٹریٹجک میٹنگ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

غاصب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اپنے سائبر اسپیس پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی اعلیٰ فوجی افسران کے درمیان یہ اجلاس سینٹ کام کے علاقے میں ہو گا اور یہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ساتھ اسرائیلی فوج کے تعاون کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اس اجلاس میں امریکی ڈپٹی کمانڈر انچیف جیمز مالوئی، سنٹرل کمانڈ میں ایئر فورس کے کمانڈر گریگوری گیلوٹ، بحریہ کے کمانڈر بریڈ کوپر اور کئی دیگر امریکی کمانڈرز شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس اجلاس کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب تل ابیب میں امریکی سفیر تھامس نائیڈز نے پیر کو کہا کہ صیہونی حکومت کی کابینہ کی تحلیل کے باوجود امریکی صدر جو بائیڈن اب بھی اگلے ماہ تل ابیب کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے بائیڈن کے تل ابیب کے دورے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اسرائیل کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کسی بھی حکومت سے بالاتر اور مضبوط ہیں۔ صدر اگلے ماہ دورہ کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے تل ابیب کے آخری دورے کا اعلان، غاصب اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور وزیرخارجہ یائر لاپڈ کے آنے والے دنوں میں کابینہ تحلیل کرنے پر اتفاق رائے کے چند گھنٹوں بعد کیا گیا ہے۔

News ID 1911296

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha