22 جون، 2022، 2:25 PM

امریکی 2023ء کے بجٹ بل میں یوکرائن کے لئے 450 ملین ڈالر مختص 

امریکی 2023ء کے بجٹ بل میں یوکرائن کے لئے 450 ملین ڈالر مختص 

امریکی پارلیمنٹ کے قانون سازوں نے 2023ء کے بجٹ بل کو پیش کیا ہے اور اس بجٹ سے یوکرائن کو 450 ملین ڈالر کی سیکیورٹی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سپوتنک نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فوجی بجٹ بل کے مسودے میں امریکی ایوان نمائندگان میں ایک ایسی شق موجود ہے جس کے مطابق یوکرائن کے لئے 450 ملین ڈالر کی سیکیورٹی امداد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق، 2023ء کے لئے امریکی فوجی بجٹ کا 574 صفحات پر مشتمل مسودہ کانگریس کی مسلح افواج کی کمیٹی نے پیش کیا ہے اور وائٹ ہاؤس کی درخواست پر یوکرائن کو 150 ملین ڈالر کی اضافی امداد مختص کی ہے۔

کانگریسی مسلح افواج کی کمیٹی کے چیئرمین نے ایک بیان میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ بیجنگ اور ماسکو نے بین الاقوامی سطح پر قانون کی حکمرانی کو ختم کرنے کی کوشش میں دنیا بھر میں زندگی بسر کرنے والے لوگوں کی سلامتی، آزادی اور فلاح و بہبود کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے اس سلسلے میں مزید کہا ہے کہ ان حالات سے واضح ہوتا ہے کہ امریکہ کو اپنے اتحادیوں اور شراکت داریوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ امریکہ کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کئی سالوں سے امریکہ کی سربراہی میں مغربی ممالک چین اور روس کا مقابلہ کرنے کے لئے مختلف بہانوں کا سہارا لے رہے ہیں اور یوکرائن اور تائیوان کے معاملے میں موجودہ صورتحال کو ماسکو اور بیجنگ کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

News ID 1911286

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha