مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی اور روس کی حاکمیت کو خطرہ لاحق ہوا ، تو جوہری ہتھیار استعمال کریں گے۔
روسی صدر نے کہا کہ روس کے ایٹمی ہتھیار کسی کے لئے خطرہ نہیں ہیں لیکن اگر روس کی حاکمیت کو خطرہ لاحق ہوا تو اس صورت میں ہم ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے۔
روسی صدر نے کہا کہ یوکرائن کے علاقہ دنباس میں روسی اقدامات ، عراق اور لیبیا میں امریکی اقدامات کے برخلاف بالکل قانونی ہیں۔
صدر پوتین نے کہا کہ یوکرائن میں سن 2014 میں رونما ہونے والے کودتا کے نتائج آج برآمد ہورہے ہیں۔ ہم امریکہ اور یورپی ممالک کو روس کی سرحدوں پر بد امنی اور دہشت گردی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ روسی صدر نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے عراق، شام، لیبیا، یمن اور دیگر ممالک میں بین الاقوامی قوانین کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے جبکہ روس اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ