5 ستمبر، 2024، 8:52 AM

ایران پر الزامات بے بنیاد، امریکہ اور اس اتحادی یوکرائن جنگ کو طول دے رہے ہیں، سعید ایروانی

ایران پر الزامات بے بنیاد، امریکہ اور اس اتحادی یوکرائن جنگ کو طول دے رہے ہیں، سعید ایروانی

اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے ایران کے خلاف الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے یورپی اتحادی ہتھیار برامد کرکے یوکرائن جنگ کو طول دے رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سیکورٹی کونسل کے سربراہ کے نام ایک خط میں امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی جانب سے ایران پر یوکرائن جنگ میں مداخلت کے الزامات کو بھر پور انداز میں مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے یورپی اتحادی اس حقیقت کو نظرانداز اور چھپا نہیں سکتے ہیں کہ امریکہ اور مغربی ممالک کے ہتھیاروں کی فراہمی کی وجہ سے ہی یوکرائن جنگ اس قدر طول پکڑ گئی اور ملک کا انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا۔

ایروانی نے اپنے خط میں مزید کہا ہے کہ روس کو اسلحہ فراہم کرنا اور دفاعی امداد دینا اور دیگر الزامات مکمل بے بنیاد ہیں اور ایران ان الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ ایران دوبارہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی رعایت کے اپنے عزم کو دہراتا ہے۔

ایرانی سفارت کار نے کہا کہ ایران پر دہشت گردی پھیلانے کے امریکی دعوؤں کے برعکس دنیا میں امریکہ دہشت گردی کا حقیقی اور اصلی حامی اور پھیلانے کا ذمہ دار ہے۔ امریکہ نے دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد صہیونی حکام کی حمایت کی ہے اور صہیونی حکومت کو دہشت گردی کے لئے اسلحہ فراہم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بعض یورپی ممالک سیاسی اہداف اور مقاصد حاصل کرنے کے لئے ایران پر بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں۔

News ID 1926410

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha