19 اپریل، 2025، 8:49 AM

تخفیف اسلحہ کا منصوبہ ملکوں کے خلاف ایک کھلی سازش ہے، ایرانی سفیر

تخفیف اسلحہ کا منصوبہ ملکوں کے خلاف ایک کھلی سازش ہے، ایرانی سفیر

بیروت میں ایران کے سفیر مجتبی امانی نے کہا ہے کہ تخفیف اسلحہ کا منصوبہ ملکوں کے خلاف ایک واضح سازش ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں ایرانی سفیر مجتبی امانی نے کہا کہ تخفیف اسلحہ کا منصوبہ ملکوں کی سیکورٹی کے خلاف مہلک منصوبہ ہے۔ ایران اس خطرناک سازش سے پوری طرح باخبر ہے اور دیگر ممالک کو دشمن کے اس جال میں پھنسنے سے خبردار کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک طرف اسرائیل کو جدید ترین ہتھیاروں اور میزائلوں سے لیس کرنے میں مصروف ہے اور دوسری طرف بعض ممالک کو اپنی افواج کو مسلح کرنے یا مضبوط بنانے سے روک رہا ہے۔ بعض ممالک پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ کسی نہ کسی بہانے سے اپنے اسلحہ خانے کو کم کریں یا ختم کردیں۔

امانی کا کہنا تھا کہ جیسے ہی کوئی ملک تخفیف اسلحہ کے مطالبات کے سامنے جھکتا ہے اس پر حملے اور قبضے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے چنانچہ عراق، لیبیا اور شام کے ساتھ یہی ہوا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران اس سازش کے سنگین نتائج اور اس کے خطے کی اقوام کی سلامتی پر اثرات سے واقف ہے اور دوسروں کو بھی خبردار کرتا ہے کہ وہ دشمن کے جال میں نہ پھنسیں۔

News ID 1931991

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha