13 جولائی، 2026، 9:43 PM

ایران اور سعودی عرب کے درمیان حج و عمرہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایران اور سعودی عرب کے درمیان حج و عمرہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایرانی عازمین کے لیے عمرہ ویزوں کے بروقت اجرا اور حج و عمرہ خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تہران اور ریاض نے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی ادارہ حج و زیارت کے سربراہ اور تہران میں سعودی عرب کے سفیر نے حج و عمرہ سے متعلق دوطرفہ تعاون کے فروغ، عازمین کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور عمرہ ویزوں کے بروقت اجرا کے طریقہ کار پر تبادلۂ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق، ادارہ حج و زیارت کے سربراہ علی رضا رشیدیان نے تہران میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن سعود العنزی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران رشیدیان نے حج کے کامیاب انتظامات اور ایرانی عازمین کو سہولیات کی فراہمی میں سعودی حکام اور متعلقہ اداروں کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
دونوں فریقوں نے حج اور عمرہ کے انتظامات سے متعلق اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ عازمین کو مزید بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے باہمی تعاون اور ضروری رابطہ کاری کو جاری رکھا جائے۔

ملاقات میں خاص طور پر ایرانی عازمین کے لیے عمرہ ویزوں کے بروقت اجرا کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ عمرہ آپریٹر کمپنیاں اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق زائرین کو مقدس مقامات کی جانب روانہ کر سکیں۔

News ID 1940282

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha