28 جولائی، 2023، 11:43 AM

عراق، عاشورا کی مناسبت سے سخت سیکورٹی کے انتظامات، 1800 کیمرے نصب

عراق، عاشورا کی مناسبت سے سخت سیکورٹی کے انتظامات، 1800 کیمرے نصب

حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضے کی طرف سے عاشورا کے روز عزاداروں کی خدمت اور حفاظت کے تحت 5000 افراد اپنی خدمات فراہم کریں گے جبکہ مختلف مقامات پر 1800 کیمرے نصب ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی خبررساں ادارے واع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے عاشورا کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

عتبہ مقدسہ امام حسین کے انتظامات کے سربراہ رسول فضالہ نے کہا کہ عاشورا کے حوالے پہلی محرم سے ہونے والے انتظامات کا سلسلہ تیرہ محرم تک جاری رہیں گے جس میں زائرین سے مربوط معاملات کو ترتیب دیا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ ان انتظامات کے تحت مجموعی طور پر 5000 رضاکار اپنی خدمات پیش کریں گے جبکہ عزاداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مختلف مقامات پر 1800 کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

دراین اثناء کربلا کے ادارہ صحت کے سربراہ صباح الموسوی نے کہا ہے کہ عاشورا کی مناسبت سے خصوصی انتظامات مکمل ہیں جس کے تحت صحت کا عملہ بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے ہمیشہ آمادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف مقامات پر 100 ایمبولینس تعیینات کی گئی ہیں جن میں دوائی اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہتر سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر 8 حکومتی اور 4 نجی ہسپتالوں کو مکمل تیار رکھا گیا ہے۔ حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھنے کے لئے 35 صحتی ٹیمیں متعین ہیں جو عزاداروں کو کسی بھی مشکل کی صورت میں فوری طور پر صحت کے مراکز منتقل کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

عراق کی مشترکہ آپریشن کونسل کے ترجمان تحسین الخفاجی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں سیکورٹی کے انتظامات کے لئے الانبار، کربلا، بغداد اور سامرا کے صوبوں کے درمیان خصوصی ہماہنگی کے ساتھ سیکورٹی کو ترتیب دی گئی ہے۔ خفیہ اداروں اور سیکورٹی فورسز کے تعاون سے پورے عراق کی امنیت کویقینی بنایا جائے گا۔

News ID 1918076

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha