28 جولائی، 2023، 2:58 AM

ایران بھر میں تاسوعا کے جلوس، آنسوؤں اور سسکیوں کا سماں/ یا ابوالفضل کی صدا سے پورا ملک گونج اٹھا

ایران بھر میں تاسوعا کے جلوس،  آنسوؤں اور سسکیوں کا سماں/ یا ابوالفضل کی صدا سے پورا ملک گونج اٹھا

ایران کے مختلف صوبوں میں عاشقان ابا عبد اللہ نے یوم تاسوعائے حسینی پر "یا ابوالفضل العباس" کی دلگیر صدائیں بلند کر کے کربلا کے تشنہ لب سقائے حرم اور سالار شہیداں وفا سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی-صوبائی ڈیسک: یوم تاسوعائے حسینی کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف صوبوں کے عوام اور ابا عبداللہ (ع) کے چاہنے والوں نے سڑکوں پر عزاداری کرتے ہوئے علمدار کربلا حضرت عباس (ع)  سے عقیدت کا اظہار کیا۔

ایران بھر میں جمعرات کے دن صبح سے عزاداران حسینی بشمول مرد و خواتین، بوڑھے، جوان اور بچے تاسوعائے حسینی کی مناسبت سے سقائے کربلا سقائی حضرت ابوالفضل العباس (ع) کے سوگ میں اپنا سر و سینہ پیٹتے ہوئے نم آنکھوں کے ساتھ علمدار وفا سے عقیدت کا اظہار کر رے ہیں۔

ملک کے مختلف صوبوں میں تاسوعائے حسینی کی مجالس اور جلوسوں کا انعقاد

مشرقی آذربائیجان کی عاشورائی رسومات

ایران بھر میں تاسوعا کے جلوس،  آنسوؤں اور سسکیوں کا سماں/ یا ابوالفضل کی صدا سے پورا ملک گونج اٹھا

مشرقی آذربائیجان کے زیادہ تر علاقوں میں، محرم کے پہلے دن سے لے کر تاسوعا اور عاشورہ کے دن تک، لوگ سڑکوں اور مساجد میں ماتم کرتے ہیں۔ 
مشرقی آذربائیجان کے عاشقان امام حسین ع محرم کے پہلے عشرے میں  عزاداری کی خصوصی رسومات ادا کرتے ہیں۔

"شاہ حسین گویان" ایک قسم کی مذہبی رسم ہے جو مشرقی آذربائیجان کے بیشتر علاقوں اور تبریز میں بڑے پیمانے پر محرم کے مہینے میں ادا کی جاتی ہے۔
یہ رسم ماہ محرم سے چند دن پہلے سے اس مہینے کی دسویں تاریخ یعنی عاشورہ کی دوپہر تک جاری رہتی ہے۔

 آذربائیجانی ترک زبان میں لوگ اس تقریب کو "شاخسی" کہتے ہیں جو کہ  "شاہ حسین" کا تُرک اختصار ہے۔

مغربی آذربائیجان میں "یا ابوالفضل العباس" کی صدائے غم انگیز

ایران بھر میں تاسوعا کے جلوس،  آنسوؤں اور سسکیوں کا سماں/ یا ابوالفضل کی صدا سے پورا ملک گونج اٹھا

ارومیہ اور مغربی آذربائیجان کے مختلف علاقوں کے سیاہ پوش سوگواران علمدار وفا جو کل رات گئے تک  مساجد میں ماتم کرنے میں مصروف تھے، آج صبح سے ہی سینہ زنی اور زنجیر زنی کرتے ہوئے حضرت ام البنین کے شیر وفادار کا سوگ منا رہے ہیں۔

مغربی آذربائیجان کے لوگوں کے بہت سے گروہ اپنی حاجتوں کی برآوری کی نیت سے عزاداروں میں کھانا، چائے، شربت اور دودھ تقسیم کرتے ہیں اور ان لوگوں کی بڑی تعداد رنگ برنگے کپڑوں کے ٹکڑے منت کے طور پر ان علموں پر باندھتی ہے۔

اصفہان کے مختلف شہروں میں سوگواروں کی حضرت ابوالفضل (ع) کی یاد میں تاسوعائے حسینی پر عزاداری

ایران بھر میں تاسوعا کے جلوس،  آنسوؤں اور سسکیوں کا سماں/ یا ابوالفضل کی صدا سے پورا ملک گونج اٹھا

یوم تاسوعائے حسینی یعنی نویں ماہ محرم 1445 کو صوبہ اصفہان کے شہر اردستان میں امام زادہ اسماعیل علیہ السلام کے روضہ مبارک پر تاسوعائے حسینی کانفرنس اور عزادای کا اہتمام کیا گیا۔

اہل اردستان کے سوگ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یوم تاسوعا پر حضرت ابوالفضل (ع) کے لیے اردستان کے لوگوں کے ماتم کا لنک دیکھیں۔

تاسوعا کے دن اردبیل کی کئی ہزار سال پرانی رسومات

ایران بھر میں تاسوعا کے جلوس،  آنسوؤں اور سسکیوں کا سماں/ یا ابوالفضل کی صدا سے پورا ملک گونج اٹھا

41 پرانی مساجد میں 41 موم بتیاں روشن کرنا اردبیل کی ہزار سالہ پرانی رسومات میں سے ایک ہے، ہر سال لوگ اس رسم کو انجام دے کر علمدار کربلا سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

اس رسم میں اردبیل کی مساجد، گلیوں اور محلوں میں آٹھ دن کے سوگ کے بعد علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس (ع) سے منسوب روز تاسوعا پر عزاداروں کی طرف سے گروہی یا انفرادی طور پر شمعیں روشن کی جاتی ہیں اور سینہ زنی کے ذریعے غم منایا جاتا ہے۔

ایران بھر میں تاسوعا کے جلوس،  آنسوؤں اور سسکیوں کا سماں/ یا ابوالفضل کی صدا سے پورا ملک گونج اٹھا

پرانے زمانے میں "شمع جلانے" کی یہ روایت اکثر پیدل چل کر کی جاتی تھی اور تاسوعا کی صبح سے مغرب کی نماز تک کی جاتی تھی، لیکن آج یہ طریقہ بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔

آپ اردبیل کی41 موم بتیوں کی کئی ہزار سال پرانی رسومات کے بارے میں جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کر سکتے ہیں۔

صوبہ ایلام میں تاسوعائے حسینی کی رسم عزاداری

ایران بھر میں تاسوعا کے جلوس،  آنسوؤں اور سسکیوں کا سماں/ یا ابوالفضل کی صدا سے پورا ملک گونج اٹھا

جمعرات کی صبح تاسوعائےحسینی کی مجلس ایلام شہر کے 22 بہمن شہر اسکوائر میں منعقد ہوئی جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد عزاداری میں شرکت کے لیے اس جگہ پہنچی۔

اس مجلس میں شدید گرمی کے باوجود حسینی عزاداروں نے شہدائے کربلا کی یاد میں سینہ زنی کی۔

حسینی عزاداروں نے ایک بار پھر عزاداری کرکے امام حسین اور اہل بیت (ع) سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

بوشہر میں ماتمی دستوں کا بڑا جلوس

ایران بھر میں تاسوعا کے جلوس،  آنسوؤں اور سسکیوں کا سماں/ یا ابوالفضل کی صدا سے پورا ملک گونج اٹھا

تاسوعائے حسینی کے ساتھ ہی بوشہر شہر میں امام زادہ چوک سے امام زادہ عبد المھیمن تک ماتمی دستوں کے ایک بڑے اجتماع نے روایتی سینہ زنی اور زنجیریں کے ساتھ عزاداری کی۔

تاسو عائے حسینی پر صوبہ بوشہر کے مختلف علاقے ماتمی جلوسوں کی زینت بنے ہوئے تھے اور شدید گرمی میں لوگوں نے عزاداری کے پروگراموں میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 بوشہر میں عزاداری کی ویڈیو کو بچوں کی امام بارگاہ "عالی حسینی" کے لنک پر دیکھ سکتے ہیں۔

News ID 1918073

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha