21 جون، 2022، 12:05 PM

چین ایران سے تیل درآمدات جاری رکھے گا

چین ایران سے تیل درآمدات جاری رکھے گا

چائنہ کسٹمز کے مطابق، چین نے گزشتہ ماہ ایران سے 260,000 ٹن خام تیل درآمد کیا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چائنہ کسٹمز نے کہا کہ روس کی خام تیل کی درآمد مئی میں 8.42 ملین ٹن (تقریباً 1.98 ملین بیرل یومیہ) کی ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جو کہ 2021ء کے رواں مہینے سے 55 فیصد زیادہ ہے۔

روئٹرز خبر رساں ادارے کے مطابق، چائنہ کسٹمز کی جانب سے پیر کو جاری کی گئی رپورٹ اور اعداد و شمار میں یہ بھی بتایا گیا کہ چین نے گزشتہ ماہ ایران سے 260,000 ٹن خام تیل درآمد کیا ہے، جو دسمبر کے بعد سے ایرانی تیل کی تیسری بڑی کھیپ ہے۔

چین سستے روسی تیل کی درآمدات کو بڑھا کر اپنے اسٹریٹجک خام تیل کے ذخائر کو بھرنا چاہتا ہے اور بیجنگ ماسکو کے ساتھ اپنی توانائی کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے، جب کہ یورپ، یوکرائن اور روس جنگ کی وجہ سے تیل کی درآمدات پر پابندی لگانا چاہتا ہے۔

چائنہ کسٹمز کے مطابق، سعودیہ سے خام تیل کی درآمدات میں ایک سال پہلے کے مقابلے اپریل میں 38 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ مئی 2020ء کے بعد سب سے زیادہ ماہانہ حجم ہے۔

News ID 1911278

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha