سری لنکا میں ہنگاموں میں 5 افراد ہلاک اور190 زخمی/ مستعفی وزیر اعظم کا گھر نذر آتش

سری لنکا میں جاری پرتشدد ہنگاموں میں 5 افراد ہلاک اور190 زخمی ہوگئے۔ مشتعل مظاہرین نے مستعفی وزیراعظم کا گھر نذر آتش کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا میں جاری پرتشدد ہنگاموں میں 5 افراد ہلاک اور190 زخمی ہوگئے۔ مشتعل مظاہرین نے مستعفی وزیراعظم کا گھر نذر آتش کردیا۔ہنگاموں کو روکنے کے لئے ملک بھرمیں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سری لنکا میں سنگین معاشی بحران پرحکومت کیخلاف احتجاج وزیراعظم راجا پاکسے کے استعفے کے بعد بھی جاری ہے۔ سابق وزیراعظم کے حامیوں اورمخالفین کے درمیان جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک اور190 زخمی ہوگئے۔

مشتعل مظاہرین نےکرونیگالا شہر میں راجا پاکسےکا آبائی گھر نذر آتش کردیا ۔ کولمبو کے نواحی علاقے میں سابق وزیر اور حکومتی جماعت کے 2 اراکین پارلمینٹ کے گھر جلادیئے گئے۔

مظاہرین مستعفی وزیراعظم راجا پاکسےکے بھائی اور سری لنکا کے صدرگوتابایا راجا پاکسے سے بھی  استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں اوران کے دفتر کے باہر ایک ماہ سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

سری لنکا بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے۔ حکومت کے پاس تیل کی درآمدکے لیے غیر ملکی کرنسی کی قلت  ہے اور تیل کی کمی کے باعث بجلی کی بھی شدید کمی کا سامنا ہے۔

News Code 1910795

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =