28 نومبر، 2023، 11:12 AM

حماس نے قیدیوں کے ساتھ اچھا سلوک کر کے پوری دنیا کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے، جماعت اسلامی پاکستان

حماس نے قیدیوں کے ساتھ اچھا سلوک کر کے پوری دنیا کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے، جماعت اسلامی پاکستان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حماس نے قیدیوں کے ساتھ اچھا سلوک کر کے پوری دنیا کو اپنی طرف متوجہ کرلیا، انہوں نے اسلامی تعلیمات کے مطابق قیدیوں کو سہولتیں پہنچائیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حماس نے قیدیوں کے ساتھ اچھا سلوک کر کے پوری دنیا کو اپنی طرف متوجہ کرلیا، انہوں نے اسلامی تعلیمات کے مطابق قیدیوں کو سہولتیں پہنچائیں۔

پریس کانفرنس میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بمباری کی صورتحال کے باوجود حماس نے سرنگوں میں خود کھانا نہیں کھایا بلکہ قیدیوں کو کھلایا، ان کی چیزوں کا خیال رکھا اور ایسے حالات میں جب پانی اور بجلی بند تھی تو جو کچھ بھی ان کو میسر تھا وہ انہوں نے قیدیوں کو فراہم کیا، حماس نے پوری امت کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، ایسی مثالیں تاریخ میں بہت کم ہی ملتی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ دوسری طرف اسرائیل ہے کہ جب وہ فلسطینی مسلمانوں کو قید کرتے ہیں تو ان کو مارتے ہیں، ان کو سردی میں کھلا چھوڑ دیتے ہیں، ابھی بھی انہوں نے یہی سلوک کیا،ابھی بھی انہوں نے شدید سردی میں ان کی بجلی بند کر کے ان کو ایسے ہی چھوڑ دیا اور بار بار مار پیٹ کی، ظلم کیا، اس سے پوری دنیا کے سامنے واضح طور پر دو رویے سامنے آگئے ہیں۔

News ID 1920234

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha