27 نومبر، 2023، 11:35 PM

غزہ میں جنگ بندی میں توسیع اطمینان بخش ہے، اقوام متحدہ کا خیر مقدم

غزہ میں جنگ بندی میں توسیع اطمینان بخش ہے، اقوام متحدہ کا خیر مقدم

انتونی گوتریش نے کہا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع سے غزہ میں امدادی اشیاء کی ترسیل مزید آسان ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے غزہ میں جاری جنگ بندی میں توسیع پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے غزہ میں انسانی امدادی اشیاء کی ترسیل میں مزید آسانی ہوگی۔

اس سے پہلے امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ امریکہ جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم کرتا ہے۔

جان کربی نے کہا کہ ہم سویلین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے حوالے سے مستقبل میں بھی اسرائیل پر زور دیں گے۔ آئندہ دنوں میں رہا ہونے والے یرغمالیوں میں امریکی شہری بھی ہونے کی امید ہے۔

یاد رہے کہ قطر کی وزارت خارجہ نے کچھ گھنٹے پہلے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ بندی میں توسیع پر فریقین نے اتفاق کرلیا ہے۔

دوسری طرف حماس نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ مصر قطر کے ساتھ جنگ بندی میں مزید دو دن توسیع پر اتفاق کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے اکسیوس نے صہیونی اعلی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ جنگ بندی میں مزید دو دن توسیع پر اتفاق کیا گیا ہے جس کے دوران ہر روز 10 صہیونی یرغمالی آزاد ہوں گے۔

News ID 1920228

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha