28 نومبر، 2023، 10:24 AM

بہترین سلوک پر صہیونی خاتون کا رہا ہونے کے بعد فلسطینی مجاہدین کے نام تشکر آمیز خط

بہترین سلوک پر صہیونی خاتون کا رہا ہونے کے بعد فلسطینی مجاہدین کے نام تشکر آمیز خط

القسام بریگیڈز کی طرف سے صہیونی خاتون اور اس کی بچی کے ساتھ بہترین سلوک پر خاتون نے خط کے ذریعے تنظیم کے رہنماوں کا بہترین الفاظ میں شکریہ ادا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں حماس کی قید سے آزاد ہونے والی اسرائیلی خاتون نے القسام بریگیڈز کے رہنماوں کا خط کے ذریعے شکریہ ادا کیا ہے۔

صہیونی خاتون ڈینیل نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ حماس کی قید میں وہ اور ان کی چھوٹی بچی کے ساتھ بہترین سلوک کیا گیا۔

خط میں خاتون نے لکھا ہے القسام کے مجاہدین ضرورت کے وقت ان کی بچی کے پاس جاتے تھے اور پدرانہ شفقت کے ساتھ پیش آتے تھے۔

خاتون نے لکھا ہے کہ اس مدت میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی اور القسام کے مجاہدین جنگ کی سختیوں کے باوجود ہمارے ساتھ مہربانی سے پیش آتے تھے۔

خاتون نے خط کے آخر آزرو ظاہر کیا کہ کاش وہ دن بھی آجائے کہ ہم ایک دوسرے کے دوست بن جائیں!

News ID 1920233

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha