31 اکتوبر، 2023، 8:57 PM

غزہ میں صیہونیوں کے ساتھ مزاحمتی مجاہدین کی شدید لڑائی جاری

غزہ میں صیہونیوں کے ساتھ مزاحمتی مجاہدین کی شدید لڑائی جاری

فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ میں دراندازی کرنے والے صیہونی قابض دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قابض صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے شمالی غزہ کی پٹی میں مزاحمتی مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں "گفعاتی" خصوصی یونٹ کے 2 صیہونی اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ان جھڑپوں میں اس یونٹ کے دو اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی میں دراندازی کرنے والی قابض صیہونی فوج کا جم کر مقابلہ کیا۔

حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ مزاحمتی مجاہدین نے صوبہ الوسطی کے مشرق میں واقع جحر الدیک کے علاقے میں صیہونی حکومت کی فوجی گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جو غزہ کی پٹی میں داخل ہورہی تھیں۔

القسام نے اعلان کیا ہے کہ مزاحمتی مجاہدین اس علاقے میں یاسین 105 مارٹر سے حملہ آوروں کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

درایں اثناء القدس بریگیڈ نے بھی غزہ کے الزیتون قصبے میں واقع السمونی کے علاقے میں دشمن کی بکتر بند گاڑیوں اور فوج کو بھاری مارٹروں سے نشانہ بنایا۔

News ID 1919754

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha