6 دسمبر، 2024، 10:38 AM

شمالی غزہ میں گذشتہ دو مہینوں میں 32 فوجی ہلاک ہوگئے، تل ابیب کا اعتراف

شمالی غزہ میں گذشتہ دو مہینوں میں 32 فوجی ہلاک ہوگئے، تل ابیب کا اعتراف

صہیونی حکومت نے کہا ہے کہ گذشتہ دو مہینوں کے دوران شمالی غزہ میں 32 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صیہونی فوج نے باضابطہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ شمالی غزہ میں کے علاقے جبالیہ اور بیت لاہیہ میں حالیہ فوجی کارروائیوں کے آغاز سے لے کر اب تک 32 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب القدس بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں صیہونی قابض افواج کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔

دراین اثناء الاقصی شہداء بریگیڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں جاسوسی کے دوران صیہونی ڈرون کو مار گرایا ہے۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیہ میں ایک گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

News ID 1928607

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha