20 اکتوبر، 2026، 11:58 PM

مٹی کھائیں گے، لیکن اپنی سرزمین نہیں دیں گے، پزشکیان

مٹی کھائیں گے، لیکن اپنی سرزمین نہیں دیں گے، پزشکیان

ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہم مٹی کھائیں گے، لیکن اپنی سرزمین نہیں دیں گے؛ کہا کہ ایران کو ایسے فرزندوں پر فخر ہے جنہوں نے اپنی اقدار کو صرف زبان سے نہیں، بلکہ ثابت قدمی اور استقامت کے ذریعے معنی کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے ایرانی تاریخ اور اس سرزمین کے مجاہد مردوں کا حوالہ دیا۔

انہوں نے لکھا کہ ستار خان نے ایسے مقصد کے لیے جنگ لڑی جسے وہ ایران کے شایانِ شان سمجھتے تھے؛ یعنی آزادی، قانون اور قوم کی سربلندی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو ایسے فرزندوں پر فخر ہے؛ ایسے مرد جنہوں نے اپنی اقدار کو صرف زبان سے نہیں، بلکہ اپنی ثابت قدمی اور استقامت سے بھی معنی کیا۔

صدر پزشکیان نے دشمن کی ہرزہ سرائی کے جواب میں کہا کہ ہم مٹی کھائیں گے، لیکن اپنی سرزمین نہیں دیں گے۔

News ID 1942246

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha