20 اکتوبر، 2026، 11:25 PM

فرانسیسی صدر، ملک میں جاری پرتشدد مظاہروں کے باوجود قطر پہنچ گئے

فرانسیسی صدر، ملک میں جاری پرتشدد مظاہروں کے باوجود قطر پہنچ گئے

فرانسیسی صدر خلیجِ فارس کے ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں قطر پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سرکاری دورے پر کچھ دیر قبل دوحہ پہنچے ہیں۔

قطر کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن آل ثانی نے حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میکرون اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا استقبال کیا۔

اس استقبالیہ تقریب میں فرانس میں قطر کے سفیر شیخ علی بن جاسم آل ثانی اور دوحہ میں فرانس کے سفیر آرنو پشو بھی موجود تھے۔

قطر، خلیجِ فارس کے ساحلی ممالک کے دورے کے دوران میکرون کی آخری منزل ہے۔

واضح رہے یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب فرانس میں عوامی احتجاج کا سلسلہ وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

News ID 1942249

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha