شہید قاسم سلیمانی
-
ایرانی قوم میدان جنگ میں دشمن کو شکست دے چکی، اب سافٹ وار میں بھی عبرتناک شسکت دے گی، حسین طائب
آئی آر جی سی کے چیف کے مشیر حسین طائب نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل، ایران کے خلاف عسکری میدان میں ناکامی کے بعد اب سافٹ وارکے ذریعے اپنے اہداف حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں، لیکن ایرانی قوم انہیں اس محاذ پر بھی شکست دے گی۔
-
تہران میں فاتحِ خیبر کی علامتی یادگار کی رونمائی، عوام کی بھرپور شرکت
تہران کے تاریخی امام خمینی اسکوائر میں حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت اور شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر فاتحِ خیبر کی عظیم الشان علامتی یادگار کی رونمایی کی گئی، جس میں لاکھوں شہریوں سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔
-
شہید سلیمانی بے مثال فوجی و سیاسی بصیرت کے مالک تھے، شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی چھٹی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سلیمانی اپنی غیر معمولی فوجی قابلیت اور سیاسی فہم و فراست کی وجہ سے ایک ناقابل تسخیر قوت بن کر ابھرے تھے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
بغداد ایئرپورٹ کا وہ خونیں سویرا؛ جہاں رازوں کے امین اور وفادار محافظ تاریخ بن گئے!
3 جنوری 2020 کی وہ رات محض ایک جنرل کی شہادت کا قصہ نہیں تھی، بلکہ یہ ان وفادار ساتھیوں کے مشترکہ فیصلے کی تکمیل تھی جنہوں نے برسوں حاج قاسم سلیمانی کے پہلو میں سائے کی طرح رہ کر موت کو شکست دی۔ ابو مہدی المہندس سے لے کر نوجوان وحید زمانی تک۔
-
تاجر طبقہ نظام کا وفادار ستون ہے، دشمن کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے، رہبر انقلاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ تاجر طبقہ اسلامی نظام اور انقلاب کے سب سے وفادار طبقات میں شامل ہے اور بازار کے نام پر اسلامی جمہوریہ کے خلاف کوئی کارروائی قابلِ قبول نہیں۔
-
یوم شہادتِ قاسم سلیمانی کے موقع پر شہداء کے اہل خانہ کی رہبر انقلاب سے ملاقات
یومِ شہادت جنرل قاسم سلیمانی اور حضرت علیؑ کی ولادت باسعادت کے موقع پر شہدائے اقتدار کے اہلِ خانہ نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
-
راہِ شہید سلیمانی پر پوری طاقت کے ساتھ قائم رہیں گے، صدر پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تہران کے مصلائے امام خمینیؒ میں شہید قاسم سلیمانی کی چھٹی برسی کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایرانی قوم اس عظیم شہید کے کردار، نظریات اور راستے کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
-
شہید قاسم سلیمانی کے مزار پر عقیدت مندوں کی آمد
ایران کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں شہری کرمان کے گلزار شہداء پہنچ رہے ہیں، جہاں سابق کمانڈر آئی آر جی سی قدس فورس لیفٹیننٹ جنرل شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی چھٹی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
-
مقاومت کی حمایت کے غیر متزلزل عزم پر قائم ہیں، جنرل وحیدی
سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ نے ایران کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقاومت کی حمایت جاری رہے گی۔
-
شہید قاسم سلیمانی کی چھٹی برسی: مصلائے امام خمینی میں حکام اور عوام کی بھرپور شرکت+تصاویر، ویڈیوز
شہید جنرل قاسم سلیمانی کی چھٹی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں اعلی ایرانی سیاسی اور دفاعی شخصیات سمیت عوام، نوجوانوں اور مختلف طبقات نے بھرپور شرکت کر کے شہید سلیمانی کو خراج تحسین پیش کیا۔
-
یارانِ حبیب کانفرنس
شہید قاسم سلیمانی کی چھٹی برسی کے موقع پر یارانِ حبیب کے عنوان سے ایک کانفرنس حوزۂ ہنری میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجتالاسلام محمد قمی اور شہید کے فرزندان نے خصوصی شرکت کی۔
-
کرمان میں عوامی مواکب شہید حاج قاسم سلیمانی کے زائرین کی میزبانی کے لیے تیار
شہید جنرل حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی چھٹی برسی کے موقع پر کرمان میں عوامی مواکب پورے جذبۂ عقیدت کے ساتھ تیاریاں مکمل کر رہے ہیں، تاکہ اس عظیم دن پر زائرین اور راہِ مقاومت کے عاشقوں کی بھرپور میزبانی کی جا سکے۔
-
کرمان میں عاشقوں کا ہجوم؛ شہید جنرل حاج قاسم سلیمانی کی برسی کی تقریبات کا آغاز
ہفتۂ مقاومت اور جنرل شہید حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی چھٹی برسی کی تقریبات کرمان کے گلزار شہداء میں ان کے مزار کے جوار میں عوام کی بھرپور اور پرجوش شرکت کے ساتھ شروع ہو گئیں۔
-
صیہونی حکومت کی تنہائی شہید سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے خون کی برکت ہے
حشد شعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے بغداد میں شہید سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی چھٹی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں صیہونی حکومت جس تنہائی کا شکار ہے، وہ ان عظیم کمانڈرز کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
-
کرمان مقاومت کا دارالخلافہ؛ شہید سلیمانی کے لاکھوں عشاق کی میزبانی کے لیے تیاریاں مکمل
کرمان میں شہید قاسم سلیمانی کی چھٹی برسی کے موقع پر لاکھوں زائرین کی آمد کے پیشِ نظر 32 رہائشی مراکز، 280 موکب اور 90 غیر ملکی میڈیا نمائندوں کی کوریج کے لیے وسیع انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
-
شہید قاسم سلیمانی کی برسی پر عراق میں لاکھوں افراد کا عظیم الشان اجتماع متوقع
حشد الشعبی نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومھدی کی برسی کے موقع پر عراقی عوام سے اپیل کی ہے کہ شہدائے مزاحمت سے تجدید عہد کے لیے اجتماع میں بھرپور شرکت کریں۔
-
عشق و عقیدت کا شاہکار: حرم علوی میں ایرانی فن تعمیر کے لازوال نقوش مکمل
نجف اشرف میں حرمِ امیر المومنین علی علیہ السلام کی توسیع کا عظیم ترین منصوبہ صحنِ حضرت زہرا (س) 14 سال کے دن رات کی محنت کے بعد مکمل گیا ہے، جسے حال ہی میں ایک پروقار تقریب میں عتبہ علویہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
-
نیشنل ہیرو ڈے کی مناسبت سے خصوصی مضمون: داعش کی نابودی میں شہید جنرل سلیمانی کا کردار
ایران نے 21 نومبر کو "نیشنل ہیرو ڈے" قرار دیا، تاکہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کے کردار کو یاد رکھا جا سکے جنہوں نے داعش کے خاتمے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
-
ایران نے فلسطین کی حمایت میں عظیم قربانیاں دی ہیں، سید عبدالملک الحوثی
انصار اللہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران نے دباؤ کے باوجود مسئلہ فلسطین کے لیے ثابت قدمی اور فداکاری کی مثال قائم کی اور شہید قاسم سلیمانی جیسے کمانڈروں کو قربان کیا۔
-
ایرانی سینئر سفارتکار کی مہر نیوز کے لیے خصوصی تحریر:
ایران کی انسدادِ دہشت گردی پالیسی دہشت گردی کے خلاف مستقل جدوجہد کا عملی نمونہ
ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہونے کے باوجود خطے اور دنیا میں انسداد دہشت گردی کے لیے فعال کردار ادا کررہا ہے۔
-
وینزویلا کے صدر کو شہید سلیمانی کے اہل خانہ کا تحفہ، مادرو کا اظہار تشکر
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے وینزویلا کے صدر سے ملاقات کے دوران انہیں شہید سلیمانی کا پورٹریٹ پیش کیا جسے حاج قاسم کے اہل خانہ نے مادورو کو تحفے کے طور پر بھیجا تھا۔
-
شہید سلیمانی دشمن سے کبھی خوف زدہ نہیں ہوئے، ایڈمرل تنگسیری
سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے سینئر کمانڈر نے کہا: شہید سلیمانی دشمن سے کبھی خوف زدہ نہیں ہوئے، وہ انتہائی درجے کے صاحب توکل انسان تھے۔
-
شہید قاسم سلیمانی نے ظلم کیخلاف مقابلہ کیا، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ مزاحمت کے عظیم سپوت بے مثال ہیں۔ جیسا کہ ظلم کیخلاف قاسم سلیمانی نے جدوجہد کی، وینزویلا، یمن، فلسطین، شام اور عراق میں قاسم سلیمانی نے ظلم کیخلاف مقابلہ کیا۔
-
شہید سلیمانی نے عالمی استکبار کے خلاف مزاحمت کا عملی درس دیا، کتائب حزب اللہ
عراق کی مزاحمتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس سمیت مزاحمتی کمانڈروں کی شہادت کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
-
شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جاتا، شہید سلیمانی ایک مخلص انسان تھے، آیت اللہ خاتمی
تہران کے امام جمعہ کا کہنا ہے کہ شہیدوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا، ان کے پاکیزہ لہو کی بدولت اسلام کا پرچم اب تک سر بلند ہے۔
-
ایرانی صوبہ ہمدان میں شہید قاسم سلیمانی کی برسی کی مناسبت سے تقریب
ایران کے مختلف شہروں میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے پروگرام جاری ہيں۔
-
شہید قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کی مناسبت سے تہران میں عظیم الشان اجتماع
اجتماع میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، اسپیکر محمد باقر قالیباف، جنرل قاآنی، یمنی سفیر اور جنرل سلامی سمیت فوجی اور حکومتی اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔
-
سخت سردی کے باوجود کرمان میں عقیدت مندوں کا سمندر
سخت سردی اور برف باری کے باوجود ایران کے مختلف شہروں میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے پروگرام منعقد کئے گئے ہيں ۔اس سلسلے میں سب سے بڑا پروگرام شہر کرمان کے گلزار شہداء میں منعقد ہوا ہے جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔
-
شہید قاسم سلیمانی کے افکار ایک مکتب کی شکل اختیار کرچکے ہیں، سینئر ایرانی عہدیدار
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے رکن نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کا مکتب زندہ ہے اور انشاء اللہ ہم اس مکتب کی برکت سے مزاحمتی محاذ اور خاص طور پر اسلامی ممالک میں ہزاروں قاسم سلیمانیوں کا مشاہدہ کریں گے۔
-
شہید قاسم سلیمانی کے عقیدت مندوں کی ان کے مزار پر پرجوش حاضری
شہید قاسم سلیمانی کے ہزاروں عقیدت مندوں اور زائرین نے ان کی شہادت کی پانچویں برسی کے موقع پر یخ بستہ زمستانی موسم میں کرمان کے گلزار شہداء پر اپنی پرجوش موجودگی کے ذریعے عقیدت کا عظیم حماسہ تخلیق کیا۔