مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی مزاحمتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی برسی کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید کمانڈروں نے دیگر ممالک کے وسائل پر قبضہ جمانے والے عالمی استکبار امریکہ اور اس کے جارح اتحادیوں کے خلاف ایک مضبوط جہادی طریقہ اپنا کر خطے کی مظلوم اقوام اور ممالک کو آزادی اور استقلال کا راستہ دکھایا۔
کتائب حزب اللہ نے کہا کہ امریکہ کی تزویراتی شکست نے اسے عراق اور خطے میں اپنے مذموم منصوبوں پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مزاحمتی کمانڈروں اور مجاہدوں کے خلاف امریکی شیطنت کا سلسلہ جاری ہے تاہم مزاحمت کوئی جسم نہیں جسے مارا جا سکے یا کوئی آواز نہیں جسے دبایا جا سکے، بلکہ مزاحمت ظلم کے خلاف ایک مضبوط نظرئے اور آئیڈیالوجی کا نام ہے۔
کتائب حزب اللہ نے ملک کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مزاحمتی شہداء کی توہین کے مرتکب عناصر کے خلاف فی الفور کاروائی کرے۔
آپ کا تبصرہ