مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے جنرل سلیمانی کی شہادت کی پانچویں برسی کی تقریب سے خطاب کے دوران شہید کی اعلی خصوصیات کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی دشمن سے کبھی خوف زدہ نہیں ہوئے، وہ انتہائی درجے کے صاحب توکل انسان تھے۔
ایڈمرل تنگسیری نے کہا کہ آج دنیا میں سفارت کاری کے ساتھ عملی اقدامات ہی سیاسی مساوات میں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ بیروت پر بمباری کے دوران وزیر خارجہ کا جرأت مندانہ دورہ ڈپلومیسی کے ساتھ میدانی اقدام کا بہترین نمونہ تھا۔
آپ کا تبصرہ