2 جنوری، 2025، 5:11 PM

شہید قاسم سلیمانی کے افکار ایک مکتب کی شکل اختیار کرچکے ہیں، سینئر ایرانی عہدیدار

شہید قاسم سلیمانی کے افکار ایک مکتب کی شکل اختیار کرچکے ہیں، سینئر ایرانی عہدیدار

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے رکن نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کا مکتب زندہ ہے اور انشاء اللہ ہم اس مکتب کی برکت سے مزاحمتی محاذ اور خاص طور پر اسلامی ممالک میں ہزاروں قاسم سلیمانیوں کا مشاہدہ کریں گے۔

مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی قومی سلامتی کونسل کے رکن علاء الدین بروجردی نے کہا: شہید قاسم سلیمانی نے عراق اور لبنان سے لے کر شام اور یمن تک خطے کے ممالک میں ایک عظیم کردار ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید جنرل سلیمانی شاید ملک کی واحد ممتاز عسکری شخصیت تھے کہ ایران کے دورے پر آنے والے مختلف ممالک کے سربراہان ان سے ملاقات کی درخواست کرتے تھے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا اسٹریٹجک نقطہ نظر ایران سمیت پوری دنیا کے لیے پرکشش تھا، حتی دشمنوں نے بھی ان کی عظمت کا اعتراف کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ جنرل سلیمانی کی عاجزی اور خلوص مزاحمتی محاذ کے مجاہدین کو ولولہ بخشتا تھا۔

بروجردی نے کہا کہ جیسا کہ رہبر معظم نے فرمایا کہ شہید سلیمانی کے خیالات اور طرز عمل ایک مکتب بن چکے ہیں اور اس مکتب کے اندر سے ہم پورے مزاحمتی محاذ اور بالخصوص اسلامی ممالک میں ہزاروں قاسم سلیمانیوں کا مشاہدہ کریں گے۔

News ID 1929271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha