2 جنوری، 2025، 6:50 PM

صیہونی رجیم کے شام پر فضائی حملے، دمشق کے مضافات میں خوفناک دھماکے

صیہونی رجیم کے شام پر فضائی حملے، دمشق کے مضافات میں خوفناک دھماکے

شامی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے میزائل حملے کے بعد دمشق کے مضافات میں کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دمشق کے مضافات میں متعدد دھماکوں کی آواز سنائی دی ہے۔

  شام کے ٹی وی چینل نے بتایا کہ فوجی علاقے "تل الشام" پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے کے بعد دھماکوں کی گونج سنائی دی۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی رجیم نے شامی فوج کے ایمونیشن ڈپو کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پورا علاقہ دھماکوں سے لرز اٹھا۔


واضح رہے کہ شام پر جولانی عناصر کے قبضے کے بعد صیہونی رجیم کی فضائی جارحیت اور زمینی قبضے میں  اضافہ ہوا ہے، لیکن جولانی رجیم نے  چپ سادھ رکھی ہے۔!

News ID 1929274

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha