4 جنوری، 2025، 7:57 PM

فلسطینی مزاحمت کے میزائل حملے، صیہونی بلوں میں جا چھپے

فلسطینی مزاحمت کے میزائل حملے،  صیہونی بلوں میں جا چھپے

میڈیا ذرائع نے غزہ کی پٹی سے میزائل حملوں کے بعد مقبوضہ علاقوں میں وارننگ سائرن کے فعال ہونے کی اطلاع دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے غزہ کی پٹی سے صیہونی اہداف پر میزائل حملوں کی اطلاع دی ہے۔

  رپورٹ کے مطابق اس دوران صیہونی بستی "نتیو ہعسرا" میں دھماکے کی آواز سنی گئی۔

صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کے شمالی حصے سے داغا گیا ایک راکٹ مقبوضہ علاقوں کے فوجی اہداف پر جا لگا ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ میزائل غزہ کی شمالی کراسنگ "بیت حانون" سے داغا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمت پچھلے پندرہ مہینوں سے جاری اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کر رہی ہے جب کہ اس دوران اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں نے چپ سادھ رکھی ہے۔!

News ID 1929334

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha