مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی سے وابستہ عناصر نے آج صبح شمال مشرقی شام کے علاقوں تل ابیض اور تروازیہ میں امریکی حمایت یافتہ دہشت گروں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔"
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی اور امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے درمیان تشرین ڈیم اور منبج کے علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں اور اس دوران ترکی سے وابستہ 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
گزشتہ روز امریکی حمایت یافتہ ایس ڈی ایف گروہ نے دعوی کیا کہ 80 سے زائد ترک نواز عناصر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
شام پر غیر ملکی عناصر کے درمیان قبضے کی لڑائیوں اور اسرائیلی حملوں میں شدت آگئی ہے جب کہ اس دوران جولانی رجیم کو صیہونی امریکی منصوبے کی تکمیل سے فرصت نہیں مل رہی!
آپ کا تبصرہ