مہر نیوز کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر نے کہا ہے کہ آج مزاحمتی محاذ اپنی طاقت کے عروج پر ہے جب کہ صیہونی دشمن کے خلاف عالمی نفرت میں اضافہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی دشمن مزاحمت کی طاقت سے خوفزدہ ہے، تاہم ظلم و بربریت کے خلاف مقاومت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔"
جنرل سلامی نے کہا کہ لبنان کی حزب اللہ نے قابض رجیم کو جنگ بندی معاہدے کی شرائط قبول کرنے پر مجبور کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کے دشمن اپنے اہداف میں ناکامی کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر معصوم شہریوں کا قتل عام کر رہے ہیں، تاہم، وہ مسلم دنیا کے جذبہ استقامت سے سرشار نوجوانوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ جب دشمن مسلمانوں کو تباہ کرنے کے درپے تھا، تب شہید قاسم سلیمانی میدان میں اترے اور ان کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔
آپ کا تبصرہ