3 جنوری، 2024، 2:55 PM

شہید سلیمانی کے اصولوں اور اقدار کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں، عمار حکیم

شہید سلیمانی کے اصولوں اور اقدار کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں، عمار حکیم

عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ نے دہشت گردی کو شکست دینے والے دو عظیم جرنیلوں کی برسی کے موقع پر ایک پیغام میں شہید سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے اصولوں اور اقدار کے ساتھ وفاداری پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراق کی قومی حکمت پارٹی کے میڈیا آفس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ عمار حکیم نے دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے دونوں عظیم سورماوں کی برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ ہم دہشت گردی کو شکست دینے والے دو عظیم شہیدوں کی چوتھی برسی پر فخریہ انداز میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ 

انہوں نے اپنے پیغام میں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ شہداء اپنی قوموں اور معاشرے کے دلوں میں نظریاتی کے اقدار کے پاسبان اور فاتح ہیں اور شہید کی قربانی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا جس نے دین، عزت، سرزمین اور ملک کی خاطر اپنا سب سے قیمتی اثاثہ قربان کر دیا۔

عمار الحکیم نے اپنے پیغام کے آخر میں اس بات پر زور دیا کہ شہیدوں کے اصولوں اور اقدار سے وفاداری کا تقاضا ہے کہ ان کی قربانی اور بہادری کو یاد رکھا جائے ان کے راستے پر گامزن رہتے ہوئے ان کے اصولوں کی پاسداری کی جائے۔

News ID 1921027

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha