13 مارچ، 2024، 7:43 PM

بحر ہند میں ایران، چین اور روس کی مشترکہ مشقیں، سپاہ پاسداران انقلاب کے نئے جنگی جہاز موجود

بحر ہند میں ایران، چین اور روس کی مشترکہ مشقیں، سپاہ پاسداران انقلاب کے نئے جنگی جہاز موجود

ایران، چین اور روس کی مشترکہ سیکورٹی بیلٹ مشق 2024 جاری ہے جس میں سپاہ پاسداران انقلاب کے شہید محمودی، شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور شہید توسلی کے نام کے جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔

مہر ر نیوز کے رپورٹر کے مطابق، ایران، چین اور روس کی مشترکہ سیکورٹی بیلٹ مشق 2024 جاری ہے جس میں سپاہ پاسداران انقلاب کے شہید محمودی، شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور شہید توسلی کے نام کے جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔

سپاہ پاسداران کے نیوی میں شامل کیے گئے یہ نئے بحری جہاز پہلی بار اس مشترکہ مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔

ان جنگی جہازوں کی ایک اہم خصوصیت سمندروں کے طویل مشنوں میں حصہ لینے اور مقامی طور پر تیار کردہ جدید ترین ہتھیاروں کو استعمال کرنے کی صلاحیت سے لیس ہونا ہے۔

اس سلسلے میں سپاہ پاسداران انقلاب کے امام علی ع بیس کے کمانڈر نے کہا کہ ہم نے اس مشق میں 3 بحری جہازوں اور 2 کشتیوں کے ساتھ حصہ لیا ہے اور یہ مشق 17 ہزار مربع کلومیٹر کے علاقے میں جاری ہے، جہاں دنیا کی تین اہم اسٹریٹجک آبنائے واقع ہیں۔ یہ سمندری علاقہ دنیا کا سب سے اہم تجارتی اور توانائی مرکز ہے۔ 

سیکنڈ ایڈمرل نوذری نے کہا کہ اس مشق کے انعقاد کا مقصد خطے کی سلامتی کا استحکام اور شریک ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ مشترکہ طور پر عالمی امن، سمندری سکیورٹی اور ماحولیات کے قیام کے لیے باہمی طور پر تعاون کر سکیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس مشق میں مختلف حکمت عملیوں اور جنگی صلاحیتوں جیسے جلتے ہوئے جہاز کو بچانا، ہائی جیک کیے گئے جہاز کو آزاد کرنا، مخصوص اہداف کو نشانہ بنانا، رات کی تاریکی میں اہداف پر حملہ اور دیگر آپریشنل ٹیکٹکس شامل ہیں۔ 

News ID 1922570

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha