مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر دفاع جنرل رضا آشتیانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو دفاعی حوالے سے دنیا میں ایک خاص مقام حاصل ہے کیونکہ مسلح افواج کو درکار آلات مقامی طور پر تیار کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے بحر ہند میں ایران، چین اور روس کی مشترکہ مشقوں کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ مشقیں پاور شو پالیسی کے تحت کی جا رہی ہیں اور ان میں تین بڑی عالمی طاقتیں خطے کی حساس آبی گزرگاہوں کے استحکام برقرار رکھنے کے لئے باہمی تعاون کے ہدف کے تحت شریک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمان، پاکستان اور آذربائیجان جیسے مبصر ممالک کی موجودگی ان مشقوں کی اہمیت کو مزید واضح کرتی ہے۔
آپ کا تبصرہ