مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایک روزہ دورہ لبنان کے دوران اس ملک کے صدر جوزف عون سمیت اعلی حکام سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں عراقچی نے کہا کہ ہم لبنان کی آزادی اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں اور کسی بھی ملک کو لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران صیہونی حکومت کے قبضے کے خلاف لبنان کی حمایت کرے گا۔
عراقچی نے اس بات پر زور دیاکہ جب ایک دوست ملک لبنان میں اپنے دوستوں کی حمایت کرتا ہے تو اس کا مطلب لبنان کے معاملات میں مداخلت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کے بیان کے مطابق ایران اور لبنان کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں اور لبنانی قوم مشکل اور سخت حالات میں ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔
آپ کا تبصرہ