20 ستمبر، 2017، 7:34 PM

روس کا عراق کی ارضی سالمیت کی حمایت کا اعلان

روس کا عراق کی ارضی سالمیت کی حمایت کا اعلان

کریملن کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ روس عراق کی ارضی سالمیت کا حامی اور طرفدار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ریانووسٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کریملن کے ترجمان دیمتری پسکوف نے اعلان کیا ہے کہ روس عراق کی ارضی سالمیت کا حامی اور طرفدار ہے۔ کریملن کے ترجمان نے عراق کے علاقہ کردستان میں ریفرنڈم منعقد کرانے کے بارے میں سوال کا جاوب دیتے ہوئے کہا کہ روس عراق کی ارضی سالمیت کی حمایت کرتا ہے روس کے نزدیک تمام ممالک کی ارضی سالمیت محترم ہے۔واضح رہے کہ عراق کی علاقہ کردستان میں 25 ستمبر کو کردپارٹی کے سربراہ مسعود بارزانی ریفرنڈم کروا رہے ہیں اس ریفرنڈم کی ترکی سمیت تمام ہمسایہ ممالک مخلفت کررہے ہیں جبکہ اسرائيل اور سعودی عرب اس کی حمایت  کررہے ہیں البتہ سعودی عرب اب کرد رہنماؤں سے ریفرنڈم کو مؤخر کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔

News ID 1875405

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha