مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ یمن پر علی الصبح امریکی حملوں کے بعد یمنی فوج نے جوابی کاروائی کی ہے۔
امریکی فوج نے جنگی طیارے کی بحیرہ احمر میں تباہی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج نے غلطی سے فائر کرکے اپنا طیارہ مار گرایا ہے۔
امریکی فوج کے مطابق واقعے میں طیارے کا ایک پائلٹ زخمی ہوگیا ہے۔
یمنی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے امریکی جنگی طیارہ ایف 18 کو مار گرایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا کے سامنے رسوائی سے بچنے کے لئے طیارے کی تباہی کی اصل وجہ کبھی سامنے نہیں لائے گا۔
آپ کا تبصرہ