17 اکتوبر، 2015، 12:50 AM

ترکی کی سرحد پر روس کا کوئی طیارہ نہیں گرا

ترکی کی سرحد پر روس کا کوئی طیارہ نہیں گرا

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے ترک فوج کی ان اطلاعات اور خبروں کو رد کردیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے روس کا ایک طیارہ مار گرایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے ترک فوج کی ان اطلاعات اور خبروں کو رد کردیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے روس کا ایک طیارہ مار گرایا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں مشغول روس کے تمام جنگی جہاز اور ڈرون طیارے بحفاظت اپنے اڈوں پر پہنچ گئے ہیں اور روس کے تمام طیارے اور ڈرون محفوظ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ترکی نے اعلا نکیا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے شامی سرحد کے قریب فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔ ترک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فضائی حدود میں داخل ہونے والے نا معلوم ڈرون طیارے کو 3 مرتبہ وارننگ جاری کی گئی جس کے بعد ڈرون کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈرون روس کا تھا تاہم ترک حکومت کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ ڈرون کی شناخت کے بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہو سکا تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔جبکہ روس نے کہا ہے کہ اس کے تمام جنگی طیارے اور ڈرون بحفاظت اپنے اڈوں پر پہنچ گئے ہیں اور اس کا کوئی طیارہ شام کی سرحد پر نہیں گرا ہے۔

News ID 1858919

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha