20 جون، 2017، 2:12 AM

شامی طیارہ گرانے پر امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

شامی طیارہ گرانے پر امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

امریکی جنگی طیارے نے شامی فضائیہ کا طیارہ مار گرایا امریکہ کے اس معاندانہ اقدام کے بعد امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی جنگی طیارے نے شامی فضائیہ کا طیارہ مار گرایا امریکہ کے اس معاندانہ اقدام  کے بعد امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔داعش کے خلاف امریکی قیادت میں بننے والے عسکری اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ امریکی جنگی طیارے نے اتوار کے روز شامی فضائیہ کے ایک طیارے کو مار گرایا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ شامی طیارے کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کیوں کہ اس نے شام میں ان دہشت گردوں پر بمباری کی جنھیں امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔ ادھر روس کا کہنا ہے کہ امریکہ کے شام میں تمام اقدامات غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی طریح خلاف ورزی پر مبنی ہیں ۔ امیرکہ کو شام کی حاکمیت کا احترام کرنا چاہیے اور دہشت گردوں کی سرپرستی اور حمایت بند کردینی چاہیے۔ روس نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ہاٹ لائن رابطہ بھی منقطع کردیا گیا ہے جو شام میں روس اور امریکی طیاروں کے درمیان فضائی تصادم کو روکنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کو روس ، شام اور ایران کے حملوں سے بچانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔

News ID 1873315

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha