21 جون، 2017، 1:10 AM

شام ميں امریکی فوجی اتحاد نے شام کے ایک ڈرون طیارے کو گرادیا

شام ميں امریکی فوجی اتحاد نے شام کے ایک ڈرون طیارے کو گرادیا

شام میں امریکی فوجی اتحاد نے شامی فضائیہ کا طیارہ گرانے کے بعد شامی ڈرون طیارہ بھی گرا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  شام میں امریکی فوجی اتحاد نے  شامی فضائیہ کا طیارہ گرانے کے بعد شامی ڈرون طیارہ بھی گرا دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شام مین  امریکہ کی قیادت میں داعش کے خلاف اتحاد کے جنگی طیارے ایف 15 اسٹرئیک ایگل نے شامی ڈرون طیارے 129 کو مار گرایا دو ہفتوں کے دوران شامی فضائیہ کے ڈرون گرائے جانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اتحادی طیارے نے  اردن کی سرحد کے قریب شام کے علاقے التنف میں ڈرون طیارے کو نشانہ بنایا۔ امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ ڈرون طیارہ  ہماری فورسز کے لیے خطرہ تھا اور وہ  ان پر بم گرانے کا ارادہ رکھتا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی طیارے نے شامی فضائیہ کے جنگی طیارے کو مار گرایا تھا جس کے بعد روس اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا جب کہ روس نے دھمکی دی ہے کہ اب وہ بھی شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے طیاروں کو اپنا ہدف سمجھے گا جبکہ اس نے امریکہ کے ساتھ قائم ہاٹ لائن رابطہ بھی ختم کردیا، ادھر روس کی  دھمکی کے بعد آسٹریلیا نے شام میں اپنا فضائی آپریشن بند کردیا ہے۔

News ID 1873335

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha