یمنی فورسز نے صوبہ شبوہ میں امارات کا جاسوس ڈرون تباہ کردیا

یمنی فورسز کی جارح افواج کے خلاف دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے یمنی فورس نے صوبہ شبوہ میں تازہ دفاعی کارروائی میں امارات کا جاسوس ڈرون تباہ کردیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسزکے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسزکی سعودی عرب کی جارح  اتحادی افواج کے خلاف دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے یمنی فورس نے صوبہ شبوہ میں تازہ دفاعی کارروائی میں امارات کا جاسوس ڈرون تباہ کردیا ہے۔

یمنی فوج کے مطابق امارات کے جس جاسوس ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا ہے وہ ونگ لونگ 20 قسم کا جاسوس طیارہ ہے۔ یحیی سریع کے مطابق امارات کا یہ ڈرون طیارہ صوبہ شبوہ کے علاقہ عین میں معاندانہ کارروائی میں مشغول تھا، جسے یمنی فورسز نے تباہ کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امارات کے جاسوس طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گيا ہے۔

News Code 1909464

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha