5 اگست، 2024، 12:34 PM

شہید اسماعیل ہنیہ پر حملہ، امریکہ اور یورپی ممالک کا رویہ قابل مذمت ہے، ایرانی عبوری وزیرخارجہ

شہید اسماعیل ہنیہ پر حملہ، امریکہ اور یورپی ممالک کا رویہ قابل مذمت ہے، ایرانی عبوری وزیرخارجہ

علی باقری نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کے دروان امریکہ اور یورپی ممالک کے جانبدارانہ اور منافقانہ رویے پر شدید تنقید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے شہید اسماعیل ہنیہ پر صہیونی حملے کے بعد خطے میں پیش آنے والے بحران کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اردن کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ تہران ہمسایہ اور مسلمان ممالک کے ساتھ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ رہبر معظم کی حکمت عملی کے مطابق ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ پر صہیونی حکومت کا حملہ ایرانی حاکمیت کی پامالی اور بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ ایران صہیونی حکومت کو دندان شکن جواب دے گا۔

سلووینیا کی خاتون وزیرخارجہ سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے علی باقری نے کہا کہ صہیونی حکومت کی حالیہ دہشت گردی پر یورپی ممالک کی خاموشی اور اقوام متحدہ سے مذمتی بیان جاری کرنے میں رکاوٹ ڈالنے قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کوئی شک نہیں کہ ایران اپنی حاکمیت اور خودمختاری پر حملے کا جواب دے گا اور صہیونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کے جواب میں ایسے اقدامات کرے گا جس کے بعد صہیونی حکومت کی عقل ٹھکانے آجائے گی۔

News ID 1925795

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha