7 اگست، 2024، 3:34 PM

ایرانی عبوری وزیرخارجہ کی برطانوی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو؛

صہیونی جنایت کاروں کو سزا دینا ضروری ہے

صہیونی جنایت کاروں کو سزا دینا ضروری ہے

ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کے جرائم پر خاموش رہنا اس کے مجرمانہ اقدامات کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیم سے ٹیلفونک پر رابطہ کیا اور مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران علی باقری نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے تہران میں حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ اور بیروت میں حزب اللہ کے کمانڈر پر حملہ خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حاکمیت اور خودمختاری کو پامال کرنے کے بعد یورپی ممالک کی جانب سے مذمتی ردعمل جاری نہ ہونے کی وجہ سے بحران کو حل کرنے کا سفارتی موقع ضائع ہوگیا۔ یورپی ممالک کے موقف کی وجہ سے صہیونی حکومت کو خطے میں دہشت گردی کا حوصلہ مل گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران سمیت کوئی بھی ملک اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی کو آسانی سے نظرانداز نہیں کرسکتا ہے۔

اس موقع پر برطانوی وزیرخارجہ نے ایران سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں آخری مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ جنگ اور کشیدگی کسی کے بھی فائدے میں نہیں ہے۔

News ID 1925836

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha